0
Tuesday 3 Dec 2019 13:57

ڈینگی سے متاثرہ شہروں میں کراچی سرفہرست

ڈینگی سے متاثرہ شہروں میں کراچی سرفہرست
اسلام ٹائمز۔ رواں برس ڈینگی سے متاثرہ شہروں میں شہر قائد سرفہرست ہے، جہاں سندھ کے کل  15521 ڈینگی کے کیسز میں سے 14443 کا تعلق کراچی سے ہے۔ یہ انکشاف وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو دی گئی بریفنگ میں کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ رواں برس سندھ کے دیگر اضلاع سے  1078 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مراد علی شاہ کو آگاہ کیا گیا کہ رپورٹ ہوئے 15521 کیسز میں سے 42 افراد کا انتقال ہوگیا۔ اعداد و شمار جاننے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے ڈینگی کنٹرول پروگرام کی انتظامیہ کو تحقیق پر مبنی کام کرنے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آگاہ کیا جائے کہ کس ضلع سے کون سے اور کتنے مریض آئے اور کتنے مریضوں کی اموات واقع ہوئیں۔

سندھ کے وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک تحقیق پر مبنی کام نہیں ہوگا، آپ اپنی عوام اور لوگوں کو کس طرح آگاہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایات جاری کیں کہ ڈینگی کیسز کے سامنے آنے سے پہلے انسداد ڈینگی پروگرام کی انتظامیہ کو متعلقہ محکمے آگاہ کریں تاکہ بروقت اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ ڈیٹا صرف اسپتالوں سے نہیں بلکہ لیبارٹریوں سے بھی حاصل کیا جائے تاکہ کیسز کی درست معلومات حاصل کی جا سکیں۔
خبر کا کوڈ : 830509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش