0
Tuesday 3 Dec 2019 16:43

اے ٹی آئی نے یونین بحال کرنے کیلئے 25 دسمبر کی ڈیڈلائن دیدی

اے ٹی آئی نے یونین بحال کرنے کیلئے 25 دسمبر کی ڈیڈلائن دیدی
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباء اسلام نے طلبہ یونینز بحالی کا مطالبہ کر دیا۔ اے ٹی آئی نے حکومت کو یونینز بحالی کیلئے 25 دسمبر کی ڈیڈلائن دے دی، مطالبے پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں 30 دسمبر کو ’’یونین بحالی مارچ‘‘ کا اعلان بھی کردیا۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر معظم شہزاد ساہی و مرکزی و صوبائی ذمہ داران نے حکومت سے طلبہ یونین کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ انجمن طلباء اسلام نے حکومت کو طلبہ یونین کی بحالی کیلئے 25 دسمبر کی ڈیڈلائن بھی دے دی۔

اے ٹی آئی نے 30 دسمبر کو لاہور پریس کلب سے گورنر ہاؤس تک یونین بحالی مارچ کا اعلان بھی کردیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 25 دسمبر تک طلبہ یونینز بحال نہ ہوئیں تو 30 دسمبر کو بڑا مارچ کریں گے، حکومت طلبہ یونین پر پابندی ہٹا کر طلبہ کے دل جیت سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے 65 فیصد طلبہ یونین بحالی کے حق میں ہیں، طلبہ 35 سال سے ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔ اے ٹی آئی کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ سال 2020 طلبہ یونینز کی بحالی کا سال ہے۔
خبر کا کوڈ : 830546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش