QR CodeQR Code

قانون سازی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے مفاد پرست کہلائیں گے، فردوس عاشق اعوان

3 Dec 2019 16:44

اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے کاز کی جنگ لڑ رہے ہیں، قانون سازی پارلیمان کی بنیادی ذمہ داری اور فرض ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان حزب اختلاف کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان  اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے کاز کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی پارلیمان کی بنیادی ذمہ داری اور فرض ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے قانون سازی کو سیاسی ایجنڈے سے مشروط کرنا غیر جمہوری سوچ کی عکاس ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول کسی معاملے میں تو سیاسی بلیک میلنگ سے باہر آ کر بھی سوچیں، پارلیمان کو سیاسی بلیک میلنگ کیلئے استعمال کرنے کی سوچ انتہائی منفی ہے، قانون سازی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے مفاد پرست کہلائیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 830547

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830547/قانون-سازی-کی-راہ-میں-روڑے-اٹکانے-والے-مفاد-پرست-کہلائیں-گے-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org