0
Tuesday 3 Dec 2019 18:42

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا طلبہ یونین کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، جمعیت

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا طلبہ یونین کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، جمعیت
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ترجمان عبدالاحد طلحہ کا کہنا ہے کہ طلبہ یونین بحالی کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا بیان قابل تعریف ہے اور جمعیت اسکا خیر مقدم کرتی ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان جمیعت کراچی نے کہا کہ ملک بھر میں یونینز کی پابندی نے طلبہ کو مختلف گروہوں میں تقسیم کر دیا ہے، جس کے باعث تعلیمی اداروں کا ماحول اور نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جمعیت کی ایک لازوال تاریخ موجود ہے، یونین کے دور میں اور اس کی پابندی کے بعد یونین بحال کرنے کی تحریک میں جمعیت کا کوئی ثانی نہیں۔
خبر کا کوڈ : 830561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش