0
Tuesday 3 Dec 2019 18:51

مغرب مسلمان طلبہ کو دینی تعلیم سے دور کرنا چاہتا ہے، شاہ عبدالحق قادری

مغرب مسلمان طلبہ کو دینی تعلیم سے دور کرنا چاہتا ہے، شاہ عبدالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا ہے کہ اسلام دشمن مغربی این جی اوز کی کوشش ہے کہ مسلمان طلبہ کو دینی تعلیم سے دور کر دیا جائے اور اسی لئے شدت کے ساتھ ملک کے نصاب تعلیم کو بگاڑا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر معظم شہزاد ساہی کی قیادت میں ملاقات کیلئے آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مبشر حسین، شان صدیقی، حسان الرحمان، احمد واڈی والا بھی موجود تھے۔ شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ اسلام کے سنہرے اصولوں کو فراموش کرکے ہم ذلیل و رسوا ہو رہے ہیں، اپنی نشاة ثانیہ بحال کرنے کیلئے روحانیت سے رشتہ استوار کرنا ہوگا۔

اس موقع پر اے ٹی آئی کے مرکزی صدر معظم شہزاد ساہی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین سے پابندی ہٹاکر پُرامن آزادانہ ماحول میں طلبہ کے حقوق کیلئے جدوجہد کی آزادی ہونی چاہیے۔، ہم نوجوانوں کو علاقائی، صوبائی اور لسانی بنیاد پر تقسیم کے مخالف ہیں، حکومت زبانی جمع خرچ، بیانات اور نمائشی اقدامات سے بڑھ کر طلبہ کو ان کے حقوق دے۔
خبر کا کوڈ : 830564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش