QR CodeQR Code

حکومت قادیانیوں کی پشت پناہی کرنا چھوڑ دے، مفتی محمد جان نعیمی

3 Dec 2019 23:27

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جماعت اہلسنّت سندھ کے امیر نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں غریب و سادہ لوح لوگوں کو مختلف طریقوں سے گمراہ کرکے ایمان کی دولت سے محروم کر رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی جماعت اہلسنّت سندھ کے امیر صاحبزادہ مفتی محمد جان نعیمی کہا ہے کہ حکومت وقت قادیانیوں کی پشت پناہی کرنا چھوڑ دے، قادیانی کبھی بھی ملک کے وفادار نہیں ہو سکتے، ان خیالات کا اظہار صوبائی دفتر دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ گلشن نعیمی صاحبداد گوٹھ ملیر کراچی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ مفتی محمد جان نعیمی نے اعلان کیا کہ جلد سندھ کے ضلع تھرپارکر و دیگر پسماندہ علاقوں میں عزت رسولؐ اور تحفظ مقام مصطفیٰﷺ کانفرنسز کا انعقاد جائے گا۔ صاحبزادہ محمد جان نعیمی نے کہا کہ عوام الناس کو اسلام دشمن قوتوں کی فریب اور مکاری سے باخبر رکھنا انتہائی ضروری ہے، اسلام دشمن قوتیں غریب و سادہ لوح لوگوں کو مختلف طریقوں سے گمراہ کرکے ایمان کی دولت سے محروم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے حکمرانوں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو روکیں، آئین پاکستان میں ان پر لگائی گئی پابندیوں پر سختی سے عمل درآمد کروائیں، ورنہ عوام کو روکنا مشکل ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 830566

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830566/حکومت-قادیانیوں-کی-پشت-پناہی-کرنا-چھوڑ-دے-مفتی-محمد-جان-نعیمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org