QR CodeQR Code

لاہور، آئی ایس او کے مرکزی صدر کی علامہ صفدر نجفی کے مزار پر حاضری، فاتحہ خوانی کی

3 Dec 2019 19:34

مرکزی صدر عارف حسین کا کہنا تھا کہ علامہ صفدر نجفی مرحوم نے بھی ہمیشہ خدا کی خوشنودی کیلئے ملت تشیع کی خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ علامہ صفدر نجفی کی خدمات کا تقابل کسی سے نہیں کیا جا سکتا۔ عارف حسین کا کہنا تھا کہ مرحوم عالم دین صفدر حسین نجفی نے ہمیشہ مثبت امور کی انجام دہی کے وقت خدا کی خوش نودی کو مدنظر رکھتے اور نصیحت کرتے تھے کہ جب تک نوجوان علما سے ارتباط کو مضبوط رکھیں گے تو وہ مسلمان رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے وفد کے ہمراہ محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی مرحوم کی 29ویں برسی کے موقع پر ان کے مرقد پر جامعہ المنتظر لاہور میں حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مرکزی صدر عارف حسین کا کہنا تھا کہ علامہ صفدر نجفی مرحوم نے بھی ہمیشہ خدا کی خوشنودی کیلئے ملت تشیع کی خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ علامہ صفدر نجفی کی خدمات کا تقابل کسی سے نہیں کیا جا سکتا۔ عارف حسین کا کہنا تھا کہ مرحوم عالم دین صفدر حسین نجفی نے ہمیشہ مثبت امور کی انجام دہی کے وقت خدا کی خوش نودی کو مدنظر رکھتے اور نصیحت کرتے تھے کہ جب تک نوجوان علما سے ارتباط کو مضبوط رکھیں گے تو وہ مسلمان رہیں گے۔

اس موقع پر سابق مرکزی نائب صدر ضامن علی، شکیل نقوی اور فہیم عباس بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ عارف حسین کا کہنا تھا کہ آئی ایس او نے ہمیشہ علماء کیساتھ تمسک رکھا ہے جس سے نوجوانوں نے فیض حاصل کیا اور علماء کی تربیت کا ہی نتیجہ ہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آئی ایس او کے تیار کردہ افراد زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ مرکزی صدر کا کہنا تھاکہ رواں سال بھی آئی ایس او علماء کیساتھ اپنے روابط کو مزید مضبوط بنائے گی۔


خبر کا کوڈ: 830573

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830573/لاہور-ا-ئی-ایس-او-کے-مرکزی-صدر-کی-علامہ-صفدر-نجفی-مزار-پر-حاضری-فاتحہ-خوانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org