QR CodeQR Code

علماء اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ ساتھ اسلام کی سربلندی اور افکار کی بقاء کیلئے بھی کام کریں، علامہ عون نقوی

3 Dec 2019 20:30

کراچی میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران چیئرمین حج، عمرہ و زیارات کمیٹی نے کہا کہ بے راہ روی، کشت و خون، آپس کی چپقلش نے ہمیں گھیرا ہوا ہے لہٰذا آج ضروری ہے کہ ہم عقلمندی سے ساتھ ساتھ اپنی درست رہنمائی بھی کریں تاکہ فلاح و بقاء اور دین کی خدمت کے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیئے جاسکیں۔


اسلام ٹائمز۔ حج، عمرہ و زیارات کمیٹی کے چیئرمین علامہ محمد عون نقوی نے کہا کہ علماء اتحاد، وحدت اور یکجہتی کے ساتھ ساتھ اسلام کی سربلندی اور افکار کی بقاء کیلئے بھی جدوجہد کریں۔ رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آج مسلم امہ کرب و پریشانی کے ساتھ ساتھ آپس کے اختلافات اور انتشار میں الجھی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے راہ روی، کشت و خون، آپس کی چپقلش نے ہمیں گھیرا ہوا ہے لہٰذا آج ضروری ہے کہ ہم ہوش اور عقلمندی سے ساتھ ساتھ اپنی درست رہنمائی بھی کریں تاکہ فلاح و بقاء اور دین کی خدمت کے فرائض بھی خوش اسلوبی سے انجام دیئے جاسکیں۔ انہوں نے مسلم امہ سے کہا کہ وہ اپنی قسمتوں کے فیصلے، دوسروں کے بجائے خود کرنے کی کوشش کریں تاکہ مسلم دنیا کو ان کا جائز مقام مل سکے۔ اس موقع پر مولانا محمد علی صالحی، مولانا عبدالحفیظ پہنور اور امریکہ سے آئے ہوئے شاعر حسنین زیدی، عباس رضوی، ڈاکٹر نعیم رضوی اور دیگر موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 830581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830581/علماء-اتحاد-اور-یکجہتی-کے-ساتھ-اسلام-کی-سربلندی-افکار-بقاء-کیلئے-بھی-کام-کریں-علامہ-عون-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org