QR CodeQR Code

امریکہ عالم اسلام میں جو آگ لگا رہا ہے اس میں اسے خود جلنا ہوگا، علامہ حسن ظفر نقوی

3 Dec 2019 20:35

نیو رضویہ سوسائٹی میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اور خطباء سے ملاقات کے دوران معروف عالم دین نے کہا کہ امریکہ اور مغربی دنیا مشرق وسطیٰ میں نفرتوں کے جال بچھا رہے ہیں اور ایک ایسی آگ کے شعلوں کو بھڑکانے میں مصروف ہیں، جس سے اسرائیل کو فائدہ ہوگا، لیکن یہ عناصر مسلمانوں کے غیظ و غضب سے نہیں بچ پائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم اور خطیب علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ امریکہ عالم اسلام اور مسلم دنیا میں جو آگ بھڑکا رہا ہے، اس میں اسے خود جلنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے نیو رضویہ سوسائٹی میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اور خطباء سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج مسلم امہ جن مصائب و بحرانوں کا شکار ہے، اس کا ذمہ دار امریکہ و اسرائیل ہیں، کیونکہ امریکہ اور مغربی دنیا مشرق وسطیٰ میں نفرتوں کے جال بچھا رہے ہیں اور ایک ایسی آگ کے شعلوں کو بھڑکانے میں مصروف ہیں، جس سے اسرائیل کو فائدہ ہوگا، لیکن یہ عناصر مسلمانوں کے غیظ و غضب سے نہیں بچ پائیں گے۔ انہوں نے مسلم امہ سے کہا کہ وہ ہوش اور عقلمندی سے کام لیں اور اپنے پرائے کی ترویج کی جائے۔ انہوں نے عراق کے مقدس مقامات پر اسلام دشمنوں کے حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ عراقی عوام متحد ہوکر ان سازشوں کو ناکام بنا دیں گے اور اسلامی دنیا سربلند و سرفراز ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 830582

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830582/امریکہ-عالم-اسلام-میں-جو-آگ-لگا-رہا-ہے-اس-اسے-خود-جلنا-ہوگا-علامہ-حسن-ظفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org