QR CodeQR Code

ملک میں 20 صوبے ہونے چاہئیں کیوںکہ بڑے صوبوں کا نظام ناکام ہوچکا ہے، میئر کراچی

3 Dec 2019 20:40

عباسی شہید اسپتال میں تقریب سے خطاب میں وسیم اختر کا کہنا تھا کہ شہری مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی نظام کا مضبوط ہونا ضروری ہے، دنیا بھر میں نئے صوبے بن رہے ہیں اور ہم اب تک 72 سال پیچھے کھڑے ہیں، بلدیہ عظمٰی کراچی کو ماہانہ دس کروڑ روپے خسارے کا سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ملک میں 20 صوبے ہونے چاہئیں کیوں کہ بڑے صوبوں کا نظام ناکام ہوچکا ہے۔ شہر قائد کے عباسی شہید اسپتال میں تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ شہری مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی نظام کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) تنخواہیں مشکل سے دے پاتی ہے، ان حالات میں شہری مسائل کا خاتمہ آسان کام نہیں۔ میئر کراچی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں نئے صوبے بن رہے ہیں اور ہم اب تک 72 سال پیچھے کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام مضبوط ہو تب ہی مسائل حل اور ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج سمندر میں ڈال رہے ہیں اور کچرا شہر میں پڑا ہوا ہے، بین الاقوامی سطح پر یہ ٹھیک  پیغام  نہیں جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمٰی کراچی کو ماہانہ دس کروڑ روپے خسارے کا سامنا ہے، 13 ہزار ملازمین کو تنخواہ دینے کے بعد شہری مسائل حل کرنا آسان کام نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 830584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830584/ملک-میں-20-صوبے-ہونے-چاہئیں-کیوںکہ-بڑے-صوبوں-کا-نظام-ناکام-ہوچکا-ہے-میئر-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org