QR CodeQR Code

جائز کام میں رکاوٹ ڈالنے والے افسران کے احتساب کا میکنزم تشکیل دے رہے ہیں، زلفی بخاری

3 Dec 2019 22:17

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں معاون خصوصی نے کہا کہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر بیوروکریسی کے تقررو تبادلے وزیراعظم عمران خان کے حکم پر کیے گئے اور پنجاب میں بیوروکریسی کے ان تبادلوں کو سراہا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر بیوروکریسی کے تقررو تبادلے وزیراعظم عمران خان کے حکم پر کیے گئے اور پنجاب میں بیوروکریسی کے ان تبادلوں کو سراہا جارہا ہے۔ معاون خصوصی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دس، دس سال سے قابل افسران جو سائیڈ لائن کیے گئے تھے بشمول آئی جی پنجاب، انہیں میرٹ پر اہم ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ بیوروکریسی کے تعاون نہ کرنے کے سوال پر انہوں جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بیوروکریسی میں ایسے افسران جو کرپشن میں ملوث ہوتے تھے ان کا ٹرائل ہوتا اور انہیں جیلوں میں بھجوایا جاتا تھا، لیکن اب ایسا میکنزم تشکیل دیا جائے گا کہ جو افسران جائز کام میں بھی رکاوٹ ڈالتے ہیں ان کا بھی احتساب کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 830602

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830602/جائز-کام-میں-رکاوٹ-ڈالنے-والے-افسران-کے-احتساب-کا-میکنزم-تشکیل-دے-رہے-ہیں-زلفی-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org