0
Tuesday 3 Dec 2019 22:54

ضلع کرم میں آل کنٹریکٹرز یونین کے انتخابات، حیدر زمان صدر منتخب

ضلع کرم میں آل کنٹریکٹرز یونین کے انتخابات، حیدر زمان صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں آل کنٹریکٹرز یونین کے انتخابات مکمل ہوگئے، جس کے مطابق حیدر زمان آل کنٹریکٹرز یونین ضلع کرم کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کے آل کنٹریکٹرز یونین کے انتخابات مکمل ہوئے، جس میں حیدر زمان صدر، قسمت شیر ،سنئیر نائب صدر، محمد اکبر جان نائب صدر اپر کرم، انجنیئر عاطف خان نائب صدر سنٹرل کرم، سید مراد علی شاہ نائب صدر لوئر کرم، جائنٹ سیکرٹری اپر کرم افتخار حسین بنگش، عظمت اللہ جائنٹ سیکرٹری سنٹرل کرم، سرفراز بنگش جنرل سیکرٹری، جمال حسین پریس سیکرٹری، صوبیدار عاشق حسین فنانس سیکرٹری اپر کرم، حاجی مراد فنانس سیکرٹری سنٹرل کرم، ارشاد علی طوری فنانس سیکرٹری لوئر کرم منتخب ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر نو منتخب صدر حیدر زمان، سید ذوالفقار علی شاہ بھٹو، سرفراز بنگش نے کہا کہ صدر مرج ڈسٹرکس کے حکم پر نئی کابینہ تشکیل دی گئی ہے، نو منتخب کابینہ کنٹریکٹرز کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوششیں کرے گی اور کنٹریکٹرز نے جو اعتماد ہم پر کیا ہے انشاء اللہ ہم ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور ڈپٹی کمشنر ضلع کرم اور سیاسی رہنماي باقاعدہ طور منتخب کابینہ سے حلف لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 830607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش