0
Tuesday 3 Dec 2019 23:08

گلگت بلتستان میں تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے اسمبلی کی لارجر کمیٹی قائم

گلگت بلتستان میں تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے اسمبلی کی لارجر کمیٹی قائم
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے اسمبلی کی دس رکنی لارجر کمیٹی بنادی گئی، وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں تمام اضلاع کے ایک ایک منتخب نمائندے شامل کیے گئے ہیں۔ سپیکر فدا محمد ناشاد نے منگل کے روز ایوان کو بتایا کہ لارجر کمیٹی ایک ماہ کے اندر اندر سفارشات تیار کرے گی جس کے بعد ان سفارشات کو بل کی شکل میں ایوان میں پیش کیا جائے گا، کمیٹی کے ٹی او آرز بھی متعین ہوں گے، کمیٹی اس بات پر غور کرے گی کہ تمام کنٹریکٹ ملازمین کو کس طرح مستقل کیا جائے اور اس کے لوازمات کیا ہوں گے۔ یاد رہے کہ پیر کے روز ایوان میں بحث ہوئی تھی کہ گلگت بلتستان میں موجود تمام کنٹریکٹ ملازمین کو بل کے زریعے ایک ساتھ مستقل کیا جائے تاکہ صوبے میں کنٹریکٹ کا نظام ہی ختم ہو۔ جس پر سپیکر نے ایک لارجر کمیٹی بنانے کی ہدایت کی تھی۔ منگل کے روز کمیٹی کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین میں این آئی ایس اساتذہ بھی شامل ہوں گے اور مستقل ہونے کی صورت میں یہ اساتذہ بھی ریگولر ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 830608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش