0
Wednesday 4 Dec 2019 01:22

عوام کا پیسہ لوٹنے والے ٹھیکیداروں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتا ہوں، شان الحق 

عوام کا پیسہ لوٹنے والے ٹھیکیداروں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتا ہوں، شان الحق 
اسلام ٹائمز۔ کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق کا شہر بھر کا خفیہ دورہ اور مختلف محکموں کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کی انسپکشن کی، کمشنر شان الحق نے پیدل چل کر بنا تعارف کرائے  شہریوں سے ملاقات کی اور تجاویز لیں اور بعدازاں واسا، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، محکمہ خوراک سمیت دیگر محکموں کو دفتر طلب کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور ترقی کا ٹاسک سونپا ہے، روایتی لیت و لعل سے کام لینے والے افسران سخت احتساب کیلئے تیار ہوجائیں۔ انہوں نے انتباہ کی کہ رب کی ذات کے بعد سرکاری ملازمین عوام کو جوابدہ ہیں، ایک ماہ میں شہر کے حالات بہتر کرکے عوام کو مثبت نتائج دیے جائیں، تمام سکیموں کی تکمیل پر تھرڈ پارٹی سے فرانزک آڈٹ بھی کرایا جائے گا، عوام کا پیسہ لوٹنے والے ٹھیکیداروں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اولیائے کرام کی دھرتی پر لوٹ مار کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔واسا اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شہریوں کی توقعات پر پورا اترے کیلئے مزید بہتر اقدامات کریں، کمشنر شان الحق نے کہا کہ کمشنر آفس کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں تمام افسران عوامی خدمت کو شعار بنائیں، کمشنر شان الحق نے تمام محکموں سے بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ لی، اجلاسں میں تمام ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی بحث و مباحثہ بھی کیا گیا، اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی اور دیگر افسران موجود تھے۔ 
خبر کا کوڈ : 830622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش