0
Wednesday 4 Dec 2019 18:48

صحافی عامر خاکوانی کے آئی ایس او کیخلاف الزامات بے بنیاد ہیں، جلال حیدر

صحافی عامر خاکوانی کے آئی ایس او کیخلاف الزامات بے بنیاد ہیں، جلال حیدر
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان جلال حیدر نے مرکزی دفتر لاہور سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی عامر خاکوانی نے روزنامہ 92 میں اپنے کالم میں 1994ء کے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان پر بے بنیاد الزمات لگائے ہیں، جو قابل مذمت و قابل افسوس ہیں، جس سے تنظیم کے ملک بھر میں کارکنان کی دل آزاری ہوئی ہے۔ آئی ایس او پاکستان کا طرہ امتیاز رہا ہے کہ وہ کبھی بھی کسی جارحانہ اور شدت پسندانہ کارروائیوں میں ملوث نہیں ہوئی اور کسی یونیورسٹی یا کالج میں قبضہ نہیں کیا اور نہ ہی طلبہ پر کبھی تشدد کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جمہوری جماعت ہیں، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہر مکتب فکر اور جو بھی سیاست میں سرگرم عمل ہے، اسکو یہ حق حاصل ہے کہ جماعت، تنظیم، ایسوسی ایشن بنائے اور آئین پاکستان بھی یہ حق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی تناظر میں آئی ایس او پاکستان کے ملک بھر میں بیسیوں یونٹس ہیں، جو تعلیم و تربیت کی ترویج کیلئے کوشاں ہیں، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جامعات میں شدت پسندانہ کارروائیاں طلبہ کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرنے میں میں رکاوٹ ہیں اور اسی لئے ہم نے ہمیشہ طلباء حقوق کیلئے عملی جدوجہد کی ہے اور جامعات میں ایسی شدت پسندانہ سرگرمیوں کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ واقعہ میں جمعیت کے قائدین نے بھی اعتراف کیا تھا کہ انہیں کالعدم تنظیم کے کارکنان نے ورغلایا تھا، تاکہ یونیورسٹی میں فرقہ وارانہ فسادات کئے جا سکیں، اسلامی جمیعت طلبہ سے آئی ایس او کے ہمیشہ خوشگوار تعلقات رہے ہیں، اسی اتحاد کی بنیاد پر متحدہ طلباء محاذ اور ملی یکجہتی کونسل کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اس لئے کالم نگار عامر خاکوانی کو حالیہ واقعہ میں بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگانے پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے کارکنان سراپا احتجاج ہیں، ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ کالم نگار عامر خاکوانی کو تنظیم سے معافی مانگنی چاہیئے اور آئی ایس او پاکستان کی طلبہ کے حقوق کیلئے کاوشوں کا اجاگر کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 830642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش