0
Wednesday 4 Dec 2019 09:34

میں پرویز مشرف کو غدار اور کرپٹ نہیں سمجھتا، شیخ رشید

میں پرویز مشرف کو غدار اور کرپٹ نہیں سمجھتا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ننجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کوئی ایک سیاست دان بھی ایسا نہیں جو فوج کی نرسریوں سے پل کر جوان نہیں ہوا جبکہ پاکستان کی سیاست کی نرسریوں میں جتنے لوگ سیاست میں آئے ہیں وہ فوج کے آشیرباد سے آئے ہیں۔ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ میں پرویز مشرف کو غدار اور کرپٹ نہیں سمجھتا، اگر یہ دیکھنا ہے کہ کس کس نے غیر آئینی کام کیے تو پھر ایسے لوگوں کی ایک قطار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ ان کا ادارہ کیس کا فیصلہ رکوانے میں کوئی کردار ادا کر رہا ہے یا نہیں لیکن اسے کرنا چاہیے، فوج کا ایک نظام ہے اور یہ سیاست نہیں ہے، سیاستدان ان آوارہ بطخوں کا نام ہے جو فوج کے گھونسلوں میں انڈے دے کر جوان ہوئے، کوئی ایک سیاست دان بھی ایسا نہیں جو فوج کی نرسریوں سے پل کر جوان نہیں ہوا، ایک سیاست دان کا نام بتائیں جو جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست کی نرسریوں میں جتنے لوگ سیاست میں آئے ہیں وہ فوج کے آشیرباد سے آئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 830654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش