0
Wednesday 4 Dec 2019 09:53

ملک ریاض سے 19 کروڑ پاؤنڈز کی برآمدگی کابینہ اجلاس میں موضوع بحث

ملک ریاض سے 19 کروڑ پاؤنڈز کی برآمدگی کابینہ اجلاس میں موضوع بحث
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے رئیل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض کے اہلِ خانہ سے 19 کروڑ پاؤنڈ کی برآمدگی اور اسے پاکستان کے حوالے کرنے کا معاملہ زیر بحث رہا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کرنے والے ذرائع نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب وزیراعظم سیکریٹریٹ کے عہدیدار اور دیگر وزرا کمرہ اجلاس سے باہر چلے گئے تو وزیراعظم عمران خان نے مذکورہ معاملے پر کابینہ کے کچھ اراکین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ اس سلسلے میں وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ایسسٹس ریکوری یونٹ (اے آر یو) تصفیے کے تحت 19 کروڑ پاؤنڈز (تقریباً 25 کروڑ ڈالر) واپس لانے میں معاونت فراہم کرے گا۔ خیال رہے کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے پاکستان میں پراپرٹی ڈیولپمنٹ سے منسلک ایک خاندان کے ساتھ عدالت سے باہر تصفیہ کیا اور ریاست پاکستان کو فوری طور پر فنڈز واپس کرنے پر اتفاق کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ’19 کروڑ پاؤنڈز کا تصفیہ پاکستان کے بڑے نجی سرمایہ کار ملک ریاض کے حوالے سے کی گئی ایک تفتیش کا نتیجہ ہے اور یہ سول معاملہ ہے جس میں کوئی جرم ثابت نہیں ہوا‘۔
خبر کا کوڈ : 830662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش