QR CodeQR Code

27 دسمبر کو بینظیر بھٹو کی جائے شہادت پر انکی برسی منائی جائے گی، قمر زمان کائرہ

4 Dec 2019 10:10

لیاقت باغ میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر، چوہدری منظور حسین، عامر فدا پراچہ، بابر سلطان جدون، چوہدری ظہیر، توقیر عباسی، محمد علی منہاس، بنارس چوہدری، راجہ الطاف، ظہیر اقبال سمیت رہنماء موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام پر مسط ہوئی، تمام اپوزیشن جماعتوں کا متفقہ ایجنڈا ہے کہ یہ حکومت جائے اور عوامی حکومت آئے، بے نظیر نے جمہوریت کی خاطر جان قربان کی، غیر جمہوری قوتوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہیں، بلاول نے پارٹی کارکنوں کی خواہش پر قیادت سنبھالی، بلاول کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ 27 دسمبر کو بینظیر بھٹو کی جائے شہادت پر برسی منائی جائے گی، جس میں بلاول بھٹو، پارٹی کے دیگر رہنماء اور ملک بھر سے کارکن بھرپور شرکت کریں گے۔ لیاقت باغ میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر، چوہدری منظور حسین، عامر فدا پراچہ، بابر سلطان جدون، چوہدری ظہیر، توقیر عباسی، محمد علی منہاس، بنارس چوہدری، راجہ الطاف، ظہیر اقبال، خالد نواز بوبی، حمید درانی، ناصر میر سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری ضمانت نہیں کروانا چاہتے تھے لیکن فیملی، پارٹی عہدیداروں اور ذاتی معالج نے انہیں مجبور کیا کہ ضمانت لی جائے، اس سلسلے میں وکلاء نے ان کی ضمانت کے لئے درخواست دائر کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 830666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830666/27-دسمبر-کو-بینظیر-بھٹو-کی-جائے-شہادت-پر-انکی-برسی-منائی-گی-قمر-زمان-کائرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org