QR CodeQR Code

ادویہ ساز کمپنیوں کا قائمہ کمیٹی کو قیمتوں پر بریفنگ سے انکار

4 Dec 2019 10:33

ڈریپ حکام کا کہنا تھا کہ 15 کمپنیوں نے سندھ ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر لیا۔ رکن کمیٹی رمیش لال کا کہنا تھا ان کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا جائے جن کی وجہ سے سیاستدان بدنام ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی ہدایات کے باوجود دواؤں کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی۔ سی ای او ڈریپ عاصم رؤف کے مطابق 15 سے زائد کمپنیاں دواؤں کی قیمتیں کم کرنے کے بجائے عدالت چلی گئیں۔ قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صحت کا اجلاس کنوینر نثار چیمہ کی صدارت میں ہوا، جس میں ادویہ ساز اداروں نے ادویات کی قیمتوں پر بریفنگ دینے سے انکار کر دیا جبکہ ان کی ایسوسی ایشن پی پی ایم اے نے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا۔ ڈریپ حکام کا کہنا تھا کہ 15 کمپنیوں نے سندھ ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر لیا۔ رکن کمیٹی رمیش لال کا کہنا تھا ان کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا جائے جن کی وجہ سے سیاستدان بدنام ہو رہے ہیں، اسلام آباد میں مختلف پرائیویٹ میڈیکل اسٹورز عوام کو لوٹ رہے ہیں، اسلام آباد انتظامیہ دھیان نہیں دے رہی، ایسے میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائی کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 830670

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830670/ادویہ-ساز-کمپنیوں-کا-قائمہ-کمیٹی-کو-قیمتوں-پر-بریفنگ-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org