QR CodeQR Code

جی بی ہائیکورٹ بار نے صوبائی وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ کی ممبر شپ منسوخ کر دی

4 Dec 2019 11:58

بار کے ایک ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلی میں عدالت کیخلاف توہین آمیز اور نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وکلاء آج سے 8 دسمبر تک ہڑتال کرینگے، 9 دسمبر کو جنرل باڈی اجلاس میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جی بی اسمبلی سے پراسیکیوشن ترمیمی بل کی منظوری کیخلاف گلگت بلتستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر قانون اونگزیب ایڈووکیٹ کی ممبرشپ منسوخ کرتے ہوئے لائسنس کی منسوخی کی بھی سفارش کر دی۔ بار کے ایک ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلی میں عدالت کیخلاف توہین آمیز اور نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وکلاء آج سے 8 دسمبر تک ہڑتال کرینگے، 9 دسمبر کو جنرل باڈی اجلاس میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 830694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830694/جی-بی-ہائیکورٹ-بار-نے-صوبائی-وزیر-قانون-اورنگزیب-ایڈووکیٹ-کی-ممبر-شپ-منسوخ-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org