0
Wednesday 4 Dec 2019 12:02

طالبعلم رہنما عالمگیر وزیر خان نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی

طالبعلم رہنما عالمگیر وزیر خان نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی
اسلام ٹائمز، لاہور میں 29 نومبر کو مال روڈ پر ہونیوالے سٹوڈنٹس مارچ میں ریاست مخالف اور اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں گرفتار عالمگیر وزیر خان نے کینٹ کچہری  میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔ ملزم عالمگیر وزیر خان نے درخواست ضمانت میں ریاست اور مقدمہ کے تفتیشی افسر کو فریق بنایا ہے۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ وہ بالکل بے گناہ ہے اور ایف آئی آر میں  لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، اس نے سٹوڈنٹس مارچ کے دوران ریاست مخالف کوئی بھی نعرہ یا تقریر نہیں کی۔

درخواستگزار نے کہا ہے کہ اس کے قبضہ کوئی لائوڈ سپیکر یا میگا فون بھی برآمد نہیں ہوا، ایف آئی آر میں ریاست مخالف تقریر کرنے سے متعلق کسی لفظ کا ذکر نہیں کیا گیا۔ درخواستگزار نے مزید کہا ہے کہ ایف آئی آر میں ملزم کے تقریر کرنے سے متعلق واضح طور کچھ بھی تحریر نہیں کیا گیا، ضمانتی مچلکے دینے کو تیار ہوں اور ضمانت کے بعد عدالت مقدمے کی سماعت کے دوران مسلسل پیش ہوتا رہوں گا۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں گرفتار ہوں ضمانت پر رہا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 830695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش