0
Wednesday 4 Dec 2019 12:14

وفاقی حکومت گندم کا ریٹ بڑھانے کیلئے دبائو ڈال رہی ہے، حفیظ الرحمن

وفاقی حکومت گندم کا ریٹ بڑھانے کیلئے دبائو ڈال رہی ہے، حفیظ الرحمن
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گندم ریٹ بڑھانے کیلئے دبائو ہے، اس کے بغیر کوٹے میں اضافہ ممکن نظر نہیں آ رہا ہے۔ قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران کیپٹن (ر) سکندر علی کی جانب سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں وفاقی حکومت سے ادھار پر گندم لی جاتی تھی جس کی وجہ سے صوبہ 30 ارب روپے کا مقروض ہو گیا، جب نون لیگ کی حکومت آئی تو ہم نے وفاق سے درخواست کی کہ گندم کے بجٹ کو وفاقی بجٹ کا حصہ بنایا جائے تاکہ کوئی بقایا جات نہ رہیں، اب وزارت خزانہ سے ہر دو تین ماہ بعد فنڈز ریلیز ہوتے ہیں اور اسی حساب سے گندم خریدی جاتی ہے جس کی وجہ سے گزشتہ چار سالوں میں گندم کا کوئی بقایا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد گندم کا ریٹ بڑھانے کیلئے دبائو ڈالا جا رہا ہے، ای سی سی نے کہا کہ کم از کم 26 روپے فی کلو کی جائے، وہ کہتے ہیں کہ اگر آپ گندم کا ریٹ بڑھائیں گے تو ہم کوٹہ بھی بڑھا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ ایوان فیصلہ کرے اور مناسب سمجھے تو 2 سے 3 روپے فی کلو ریٹ بڑھایا جائے تاکہ گندم کے کوٹے میں اضافہ ہو سکے، اگر ہم 2 روپے بڑھائیں گے تو کوٹے میں ایک لاکھ بوری کا اضافہ ہو جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 830700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش