QR CodeQR Code

کوئٹہ، کالعدم تنظیم کیلئے چندہ جمع کرنے پر ملزم کو ایک سال قید اور جرمانے کا حکم

4 Dec 2019 11:30

استغاثہ کے مطابق ملزم عبداللہ عمر کو کالعدم تنظیموں کے لئے چندہ جمع کرنے کے الزام میں سی ڈی ڈی نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا اور چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی کوئٹہ ٹو کے جج رحیم داد خلجی نے کالعدم تنظیم کے لئے چندہ جمع کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم عبداللہ عمر کو ایک سال قید اور 4 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم عبداللہ عمر کو کالعدم تنظیموں کے لئے چندہ جمع کرنے کے الزام میں سی ڈی ڈی نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا اور چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 830739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830739/کوئٹہ-کالعدم-تنظیم-کیلئے-چندہ-جمع-کرنے-پر-ملزم-کو-ایک-سال-قید-اور-جرمانے-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org