QR CodeQR Code

طلباء رہنماؤں کیخلاف مقدمات کا اندراج قابل مذمت ہے، بلوچستان بار کونسل

4 Dec 2019 10:38

اپنے مذمتی بیان میں بلوچستان بار کونسل کا کہنا تھا کہ جمہوری جدوجہد طلباء کا بنیادی حق ہے اور کامیاب مارچ نے نام نہاد جمہوری حکومت کا چہرہ پورے دنیا پر عیاں ہوچکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان بار کونسل نے اسٹوڈنٹس الائنس کے رہنماؤں اور ریلی کے شرکاء کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن شرکاء کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، جمہوری جدوجہد طلباء کا بنیادی حق ہے اور کامیاب مارچ نے نام نہاد جمہوری حکومت کا چہرہ پورے دنیا پر عیاں ہوچکی ہے۔ بیان میں کہا کہ طلباء یونین کی بحالی وقت کی ضرورت ہے اور ملک کے اندر حقیقی معنوں جمہوریت کی بحالی کیلئے طلباء کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 830741

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830741/طلباء-رہنماو-ں-کیخلاف-مقدمات-کا-اندراج-قابل-مذمت-ہے-بلوچستان-بار-کونسل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org