0
Wednesday 4 Dec 2019 18:40

ہمیں آصف زرداری کی طبیعت کی خرابی کا علم نہیں تھا، ڈاکٹرز ہم سے میڈیکل رپورٹس شیئر نہیں کرتے، شہلا رضا

ہمیں آصف زرداری کی طبیعت کی خرابی کا علم نہیں تھا، ڈاکٹرز ہم سے میڈیکل رپورٹس شیئر نہیں کرتے، شہلا رضا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور صوبائی وزیر شہلا رضا نے کہا ہے کہ ہمیں آصف زرداری کی طبیعت کی خرابی کا علم نہیں تھا، ڈاکٹرز ہم سے ان کی میڈیکل رپورٹس شیئر نہیں کرتے تھے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ آصف زرداری کی طبیعت خراب ہے، اس سے قبل ہمارے پاس معلومات نہیں تھیں کہ طبیعت زیادہ خراب ہے، کیونکہ ڈاکٹرز ہم سے آصف زرداری کی رپورٹس شیئر نہیں کررہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے میڈیکل بورڈ میں اپنا ایک ڈاکٹر شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو کو آصف زرداری کے ڈاکٹرز نے بلایا تھا، ہم جیلوں سے گھبرانے والے لوگ نہیں، آصف زرداری کی طبیعت خراب ہے، درخواست ضمانت ان کا حق ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کس قانون کے تحت رات کے 12 بجے فریال تالپور کو گرفتار کیا گیا اور کس قانون کے تحت رات کے 12 بجے فریال تالپور کو جیل منتقل کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 830771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش