QR CodeQR Code

گذشتہ انتخاب میں حکومتی جماعتوں کو ووٹ ڈالنے والے آج پچھتا رہے ہیں، شبیر قائم خانی

4 Dec 2019 18:52

حیدرآباد میں مختلف تنظیمی اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پی ایس پی نے کہا کہ عوام تمام سیاسی جماعتوں کی کارکردگی سے مایوس ہیں، اب موجودہ صورتحال میں وقت کی ضرورت ہے کہ پی ایس پی کے کارکنان عام عوام تک پی ایس پی کی فکر دعوت و فلسفہ کو پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے صدر سندھ کونسل و ممبر نیشنل کونسل شبیر احمد قائم خانی نے حیدرآباد پاکستان ہاؤس میں ڈویژنل کمیٹی، شعبہ جات، الیکشن سیل، میڈیا سیل، لائرز فورم، خواتین ونگ، لبیر فیڈریشن، اسٹوڈنٹس فیڈریشن سے علیحدہ علیحدہ اجلاس منعقد کئے اور ان سے تنظیمی رپورٹ سنی اور مختلف ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے، جس نے مختصر عرصہ میں کراچی سے خبیر تک ہر جگہ اپنا تنظیمی نیٹ ورک قائم کیا ہے اور لاکھوں لوگ پی ایس پی سے منسلک ہوچکے ہیں، اب موجودہ صورتحال میں وقت کی ضرورت ہے کہ پی ایس پی کے کارکنان عام عوام تک پی ایس پی کی فکر دعوت و فلسفہ کو پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں۔

شبیر قائم خانی نے مزید کہا کہ عوام تمام سیاسی جماعتوں کی کارکردگی سے مایوس ہیں، گذشتہ انتخاب میں ووٹ دینے والے اب مہنگائی، بے روزگاری و سہولتوں کی عدم دستیابی پر پچھتا رہے ہیں، تبدیلی کے نام پر ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے، روزمرہ کے استعمال کی اشیاء سبزیاں، گوشت، دالیں، گیس، بجلی، پانی ہر شے عام انسان کی دسترس سے باہر ہیں، سندھ میں کرپشن و لاقانیت کی وجہ سے کراچی تا کشمور عوام پریشان ہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اراکین سندھ کونسل ریاست قائم خانی، اختر ایوب اللہ، دین قائم خانی، ڈویژنل صدر ندیم قاضی، نائب صدر شعیب جعفری بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 830774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830774/گذشتہ-انتخاب-میں-حکومتی-جماعتوں-کو-ووٹ-ڈالنے-والے-آج-پچھتا-رہے-ہیں-شبیر-قائم-خانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org