0
Wednesday 4 Dec 2019 19:26

طلباء یونینز کی بحالی طلباء کا جمہوری حق ہے، صاحبزادہ حامد رضا

طلباء یونینز کی بحالی طلباء کا جمہوری حق ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ صرف اپوزیشن پر تنقید سے عوام کو مطمئن نہیں کیا جا سکتا، اقتصادی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانا ضروری ہے، عوام حکمرانوں کے کھوکھلے نعرے، وعدے اور دعوے سن سن کر تنگ آ گئی ہے، طلباء یونینز کی بحالی طلباء کا جمہوری حق ہے، طلباء سیاست میں سیاسی جماعتوں کی مداخلت بند کرکے تعلیمی امن ممکن بنایا جا سکتا ہے، تمام طلباء تنظیموں سے متفقہ ضابطہ اخلاق پر دستخط کروائے جائیں، سیاسی استحکام کے لئے سازگار ماحول بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، آشیانہ سیکنڈل کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں۔

جماعت اہلسنت پنجاب کے امیر مفتی محمد اقبال چشتی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے علماءکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وکلا اور ڈاکٹرز کا بڑھتا تنازعہ افسوسناک ہے، عوام حکومت اور اپوزیشن کی بے معنی محاذ آرائی سے بیزار ہے، بلیم گیم اور پوائنٹ سکورنگ نے سیاست کو آلودہ کر دیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت کی ڈیڑھ سال کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار نہیں دیا جا سکتا، حکومت ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں کر سکی اور نہ ہی بیرون ممالک سے سرمایہ کاری ملک میں لائی جا سکی ہے، ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس ہزار گھروں کا وعدہ بھی سرد خانے میں ڈال دیا گیا ہے، حکومتی ٹیم ناقص اور نااہل ہے، احتساب کے شور کے باوجود لوٹی دولت خزانے میں واپس نہیں لائی جا سکی۔
خبر کا کوڈ : 830780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش