0
Wednesday 4 Dec 2019 21:40

جی بی حکومت متنازعہ پراجیکٹس کے ذریعے شورش برپا کرنے کی سازش کر رہی ہے، الیاس صدیقی

جی بی حکومت متنازعہ پراجیکٹس کے ذریعے شورش برپا کرنے کی سازش کر رہی ہے، الیاس صدیقی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ جی بی حکومت اپنے آخری چند مہینوں میں متنازعہ پراجیکٹس کے ذریعے شورش برپا کروانے کی سازش کر رہی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں اپنے منظور نظر افراد کو نوازنے کیلئے پری کوالیفکیشن کا ڈرامہ رچا رہی ہے، چیف سیکرٹری جی بی کا نوٹس نہ لینا معنی خیز ہے۔ ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم جی بی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت جاتے جاتے ایسے پراجیکٹس لا رہی ہے جس پر علاقے کی اکثریتی آبادی کو تحفظات ہیں اور یہ اقدام ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے تاکہ آنے والے الیکشن میں مذہبی کارڈ استعمال کیا جاسکے۔ وفاقی وزیر امور کشمیر بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والی پالیسی پر لگے ہوئے ہیں۔ نظریاتی و سیاسی اختلاف رکھنے کے دعویدار ٹھیکوں میں ہم خیال بن گئے ہیں جبکہ چیف سیکرٹری بھی تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں میں خالی اسامیوں پر انتہائی عجلت میں تقرریاں کرنے کی بھی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ بروقت اپنے من پسند لوگوں کو بھرتی کیا جاسکے۔ انہوں نے وفاقی حکومت اور اداروں سے مطالبہ کیا کہ آئندہ انتخابات تک تمام تر تقرریوں پر پابندی عائد کی جائے اور بغیر ٹینڈر کے دئیے گئے کاموں کی تحقیقات کر کے ملوث آفیسروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 830801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش