QR CodeQR Code

بلوچستان سے چھالیہ کی اسمگلنگ پکڑی گئی، بھاری مقدار میں ضبط

4 Dec 2019 17:38

ایس ایس پی فدا جانوری کے مطابق ملزمان نے اس دھندے کیلئے خصوصی واٹر ٹینکر تیار کیا تھا، جسکے صرف ایک فٹ کے بالائی حصے میں پانی بھرا ہوتا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ واٹر ٹینکر حب شہر سے موچکو چوکی کے راستے کراچی میں داخل ہوا تھا کہ مدینہ کالونی پولیس نے سعید آباد میں کارروائی کرکے قبضے میں لے لیا اور اسے مدینہ کالونی تھانے منتقل کیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان سے کراچی کو ٹینکرز کے ذریعے پینے کے پانی کی سپلائی کی آڑ میں اسمگلرز مافیا نے چھالیہ کی اسمگلنگ شروع کر دی۔ ضلع غربی پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرکے واٹر ٹینکر سے 20 ہزار 850 کلوگرام چھالیہ برآمد کرلیا ہے، جس کی مالیت مقامی مارکیٹ میں ایک کروڑ 66 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ فدا جانوری کے مطابق افغانستان سے بلوچستان کے راستے اسمگل کیا گیا ممنوعہ سامان اسمگلرز ہر ممکن طریقے سے کراچی اسمگل کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔

بلوچستان سے چھالیہ کی اسمگلنگ پکڑی گئی، بھاری مقدار میں ضبط
گذشتہ دنوں سبزیوں اور فروٹ کی گاڑیوں کی آڑ میں یہ دھندہ کیا جاتا رہا۔ کچھ عرصہ قبل ریتی بجری کے نیچے اسمگلنگ کا سامان ڈمپر میں چھپا کر کراچی لے جانے والا گروہ پکڑا گیا تھا اور اب ایک اور خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او مدینہ کالونی امداد علی خواجہ کی ٹیم نے واٹر ٹینکر کی آڑ میں چھالیہ کا بڑا ذخیرہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
بلوچستان سے چھالیہ کی اسمگلنگ پکڑی گئی، بھاری مقدار میں ضبط
ایس ایس پی فدا جانوری کے مطابق ملزمان نے اس دھندے کے لیے خصوصی واٹر ٹینکر تیار کیا تھا، جس کے صرف ایک فٹ کے بالائی حصے میں پانی بھرا ہوتا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ واٹر ٹینکر حب شہر سے موچکو چوکی کے راستے کراچی میں داخل ہوا تھا کہ مدینہ کالونی پولیس نے سعید آباد میں کارروائی کرکے قبضے میں لے لیا اور اسے مدینہ کالونی تھانے منتقل کیا۔ ٹینکر کی تلاشی کے دوران اس کے خفیہ خانوں سے چھالیہ کی 834 بوریاں برآمد ہوئیں۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزمان نے برآمد کی گئی 20 ہزار 850 کلو گرام چھالیہ پولیس کو چکما دینے کے لیے ٹینکر کے کچھ حصے میں پانی بھر کر اس کے نیچے چھپا رکھی تھیں۔
بلوچستان سے چھالیہ کی اسمگلنگ پکڑی گئی، بھاری مقدار میں ضبط
اسمگلنگ کی کوشش میں ملوث دو ملزمان امان اللہ اور عبدالشکور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دو ملزمان حاجی داد محمد عرف دادگی اور حاجی لال محمد عرف لالی فرار ہوگئے۔ پولیس نے دفعہ 54/550 کے تحت کارروائی کرکے ٹینکر اور سامان ضبط کر لیا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ضابطے کی کارروائی کے بعد ضبط شدہ چھالیہ کسٹمز کے حوالے کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 830802

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830802/بلوچستان-سے-چھالیہ-کی-اسمگلنگ-پکڑی-گئی-بھاری-مقدار-میں-ضبط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org