QR CodeQR Code

کراچی میں پولیس اہلکاروں کیجانب سے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا ایک اور واقعہ

4 Dec 2019 23:06

کپڑے کے 2 تاجروں کو مبینہ طور پر 4 پولیس اہلکاروں نے اغوا کے بعد تاوان وصول کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، کپڑے کے 2 تاجروں کو مبینہ طور پر 4 پولیس اہلکاروں نے اغوا کے بعد تاوان وصول کیا۔ تفصیلات کے مطابق تاجر نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی سہراب گوٹھ تھانے میں درخواست جمع کروا دی، درخواست گزار بہادر گل نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ 30 نومبر کو میں اپنے رشتے دار صمد کے ساتھ نیو سبزی منڈی کی طرف جا رہا تھا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار چار سادہ لباس اہلکاروں نے روکا، اپنا تعارف پولیس سے کروایا اور اسلحے کے زور پر ہماری آنکھوں پر پٹیاں بند کر جنگل میں لے گے۔ بہادر گل نے مزید بتایا ہے کہ ہمیں کہا گیا کہ تم منشیات فروش ہو، تمہاری گاڑی سے اسلحہ ملا ہے، 5 لاکھ روپے دو ورنہ تمہارا انکاؤنٹر کر دیں گے، ہم نے کہا کہ ہم کپڑے کا کام کرتے ہیں، لیکن انہوں نے ہم پر تشدد کیا اور پیسوں کا مطالبہ کیا، پھر ہمیں تھانہ سہراب گوٹھ لے آئے، جہاں آفتاب نامی اہلکار نے تھانے کے اوپر کمرے میں رکھا اور انکاؤنٹر کی دھمکی دیتے رہے۔ درخواست گزار بہادر گل کا کہنا تھا کہ میر حسن نامی شخص میرے گھر گیا اور اس نے میرے والد اور بہنوئی سے 4 لاکھ روپے اور میرے رشتے دار صمد سے 22 ہزار روپے لئے،  جس کے بعد ہم دونوں کو تھانے کے پچھلے راستے سے چھوڑ دیا گیا تھا۔ بہادر گل کا کہنا تھا کہ میں اعلیٰ حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 830826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830826/کراچی-میں-پولیس-اہلکاروں-کیجانب-سے-شارٹ-ٹرم-کڈنیپنگ-کا-ایک-اور-واقعہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org