QR CodeQR Code

قانون سازی کے معاملات نمٹانے کیلئے حکومتی کمیٹی تشکیل

5 Dec 2019 00:12

کمیٹی کی سربراہی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں وزیرپارلیمانی امور اعظم سواتی، معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر، اٹارنی جنرل بیرسٹر انور منصور، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری قانون اور وزیراعظم آفس کے جوائنٹ سیکرٹری بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے قانون سازی سے متعلق معاملات نمٹانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قانون سازی سے متعق معاملات نمٹانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی کی سربراہی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں وزیرپارلیمانی امور اعظم سواتی، معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر، اٹارنی جنرل بیرسٹر انور منصور، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری قانون اور وزیراعظم آفس کے جوائنٹ سیکرٹری بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ حکومتی کمیٹی قانون سازی سے متعلق مجوزہ قوائد و ضوابط کا جائزہ لے گی، قانون سازی یا ترامیم سے متعلق تجاویز پر سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 830836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830836/قانون-سازی-کے-معاملات-نمٹانے-کیلئے-حکومتی-کمیٹی-تشکیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org