0
Thursday 5 Dec 2019 00:53

ملتان پولیس نے تہرے قتل کے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا، مقدمہ درج، تحقیقات جاری 

ملتان پولیس نے تہرے قتل کے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا، مقدمہ درج، تحقیقات جاری 
اسلام ٹائمز۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم، ایس ایس پی انوسٹی گیشن رب نواز تلہ کی رہنمائی میں ایس پی کینٹ زنیرہ اظفر کی زیرنگرانی ڈی ایس پی مظفر آباد حیدر حسین، ایس ایچ او تھانہ مظفر آباد انسپکٹر بشیر ہراج کی ٹیم نے تہرے قتل کے ملزم غلام یسٰین کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ ملزم نے مقتولان غلام مرتضیٰ بعمر 52 سال، شمشاد عرف شادو مائی بعمر 22 سال اور کرن بعمر 10 ماہ کو کلہاڑی کے وار سے قتل کیا۔ ملزم غلام یسٰین کو غلام مرتضیٰ پر شبہ تھا کہ ملزم کی بیوی مسما شمشاد عرف شادو کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔

ملزم غلام یسٰین قتل کرکے بسواری موٹر سائیکل ہمراہ دو کس نامعلوم بسواری موٹر سائیکل دو سالہ بچہ محمد کاشف کو لیکر فرار ہوگیا۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک بروقت جائے وقوعہ پر پہنچے اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ وقوعہ کا مقدمہ درج کرکے خصوصی ٹیم نے چند گھنٹوں کے اندر تہرے قتل کے ملزم غلام یسٰین کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، سی پی او ملتان نے کارروائی میں شامل پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 830840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش