0
Thursday 5 Dec 2019 22:39

ملتان، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے طلباء کی سی پی او سے ملاقات، مکمل تعاون کی یقین دہانی 

ملتان، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے طلباء کی سی پی او سے ملاقات، مکمل تعاون کی یقین دہانی 
اسلام ٹائمز۔ سی پی او ملتان زبیر دریشک سے بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ انٹرنیشنل ریلیشن طلبا کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کی قیادت ممبر نیشنل یوتھ اسمبلی و سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ملک احمد عباس منگانہ نے کی، ملاقات احمد حسیب، وسیم ممتاز، صفی اللہ بزدار، عمیر دانش نون، عمیر خلیل ،شہیرگل، محمد فرحان ،محمد راشد، محمد طلحہ، عرفان شریف، محمد محسن، سندرس، کرن شہزادی، کائنات، حفصہ شر یک تھے۔ سی پی او ملتان زبیر دریشک نے وفد کو ملتان پولیس کے انتظامی ڈھانچے اور پولیس کی کارکردگی بارے بریفنگ دی اور پولیس نظام میں آنیوالی مختلف اصلاحات بارے بتایا، اس موقع پر ملک احمد عباس منگانہ نے کہا کہ نوجوان پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور معاشرتی جرائم کی حوصلہ افزائی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے، نوجوان ملتان پولیس کے جرائم بارے جہاد میں اپنا مکمل کردار ادا کرتے ہوئے ساتھ دیں گے۔ سی پی او نے کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد طلبا کو مختلف تھانوں کا دورہ کروائیں گے اور جرائم سے تدارک بارے آگاہی مہم چلائیں گے، پولیس معاشرتی جرائم میں قانون وانصاف کے مطابق قائم کرتے ہوئے معاشرے میں ہروقت قیام امن کیلیے کوشاں ہے جس کے لیے نوجوان بھی اپنا حصہ شامل کریں۔ وفد کے شرکا نے سی پی او ملتان زبیر دریشک سے سوالات بھی کیے۔ 
خبر کا کوڈ : 830841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش