QR CodeQR Code

ملتان، ڈسٹرکٹ بار الیکشن، صدر کی نشست پر 6 امیدوار آمنے سامنے 

5 Dec 2019 22:39

ڈسٹرکٹ بار میں ہونے والے الیکشن میں صدرات کی نشست کے امیدواروں میں عمران رشید سلہری، اصغر خان لودھی، سید یوسف اکبر نقوی، نشید عارف گوندل، محبوب علی سندیلہ، اقبال مہدی زیدی شامل ہیں، جنرل سیکریٹری کے امیدواروں میں غلام نبی طاہر اور محمد وسیم خان شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار کے 11 جنوری کو ہونے والے سالانہ انتخابات کے لئے 6 نشستوں پر 18 امیدوار میدان میں آگئے ہیں۔ صدارت کی نشست پر چھ امیدوار مدمقابل ہیں جن کی تعداد گزشتہ سالوں کی نسبت سب سے زیادہ ہے، نائب صدر کی نشست پر تین امیدوار جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر ابھی ایک ہی خاتون امیدوار سامنے آئیں ہیں، فنانس سیکرٹری اور لائبریری سیکرٹری کی نشست پر  تین تین امیدوار مدمقابل ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار میں ہونے والے الیکشن میں صدرات کی نشست کے امیدواروں میں عمران رشید سلہری، اصغر خان لودھی، سید یوسف اکبر نقوی، نشید عارف گوندل، محبوب علی سندیلہ، اقبال مہدی زیدی شامل ہیں، جنرل سیکریٹری کے امیدواروں میں غلام نبی طاہر اور محمد وسیم خان شامل ہیں۔ اسی طرح نائب صدر کے امیدواروں میں الطاف راں، محمد راشد مصطفی شیخ، محمد امجد خان ہیں، فنانس سیکرٹری کے لئے رائے شاہد جاٹ، شیخ امجد شعیب اور محمد عرفان میتلا مقابلے کی دوڑ میں شامل ہیں، لائبریری سیکرٹری کی نشست کے امیدواروں میں دو خواتین شبانہ خان اور رابیلہ گیلانی کے ساتھ حسن محمود خان شامل ہیں۔ جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کے لئے آسیہ گل ہی سامنے آئی ہیں۔ جنوری کے دوسرے ہفتے میں ہونے والے وکلاء الیکشن کے لئے امیدواروں نے اپنے اپنے بینرز آویزاں کر دیے ہیں اور کمپئین کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 830843

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830843/ملتان-ڈسٹرکٹ-بار-الیکشن-صدر-کی-نشست-پر-6-امیدوار-آمنے-سامنے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org