0
Thursday 5 Dec 2019 07:59

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے، رضا بشیر

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے، رضا بشیر
اسلام ٹائمز۔ کینیڈا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے، مودی حکومت انتہا پسند ’ہندوتوا‘ نظریہ کو فروغ دے رہی ہے، کشمیر کے آبادیاتی نظام کو تبدیل کرنے کے لئے لوگوں کو باہر سے آباد کرنے کی ٹھوس کوششیں کی جا رہی ہیں جو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، حق خود ارادیت کشمیری عوام کا حق ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح سوسائٹی آف شمالی امریکہ کے زیراہتمام جناح ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رضا بشیر تارڑ نے کہا قائداعظم محمد علی جناح نے آزاد ریاست پاکستان کی تشکیل کی جہاں مسلمان اپنے مذہب اور ثقافتی اقدار کے مطابق اپنی زندگی گزار سکتے ہیں۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومت پاکستان تارکین وطن کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے۔ کرتار پور راہداری کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے سکھوں کی ایک بڑی تعداد نے تقریبات میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا پاکستانی نژاد پچاس لاکھ سے زائد کینیڈین دونوں ممالک کے مابین ایک مضبوط پل کا کردار اد اکر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 830855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش