0
Thursday 5 Dec 2019 08:37

برطانیہ، نیٹو رہنماؤں کی گفتگو وائرل، ٹرمپ نے ٹروڈو کو بہروپیا قرار دے دیا

برطانیہ، نیٹو رہنماؤں کی گفتگو وائرل، ٹرمپ نے ٹروڈو کو بہروپیا قرار دے دیا
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے قریب منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس میں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی غیر رسمی گفتگو وائرل ہو گئی جس پر امریکی صدر نے جسٹن ٹروڈو کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ امریکی خبر رساں ایجنسی 'اے پی' کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیمرے میں محفوظ اپنے ہمسایہ ملک کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی ان کے حوالے سے گفتگو پر تنقید کی اور انہیں بہروپیا قرار دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن میں اجلاس کے مقام کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹروڈو ممکنہ طور پر اپ سیٹ تھے کہ امریکا، کینیڈا کی نیٹو کے اہداف پر پورا اترنے میں ناکامی کو سامنے لایا تھا کیونکہ وہ دفاعی پیداوار پر 2 فیصد نیٹو ہدف سے پیچھے ہے۔ بعد ازاں ٹروڈو نے ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ گفتگو نہیں کی صرف ہاتھ ملایا اور واقعے کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی۔

خیال رہے کہ نیٹو ممالک کے سربراہان عسکری اتحاد کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر لندن میں جمع ہوئے تھے جہاں آپس کے اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی اور شام میں ترکی کی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نیٹو رہنماؤں کے عشایے کے دوران ہونے والی یہ گفتگو پول کے قریب نصب کیمرے میں ریکارڈ ہوئی تھی اور اس کو کینیڈا کے نشریاتی ادارے 'سی بی سی' نے نشر کیا اور اس کو فوری طور پر 50 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔
خبر کا کوڈ : 830857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش