QR CodeQR Code

دہشتگردی کیخلاف جنگ پاکستانی افواج نے تن تنہا لڑ کر جیتی ہے، چوہدری سرور

5 Dec 2019 01:54

اپنے دورہ برسلز کے دوران یورپین پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس حاصل کرنیوالے ممالک میں سے پاکستان واحد ملک ہے، جو تمام کنونشنز پر عملدرآمد کرنیکی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ یورپ کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کی فراہمی سے پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنے میں آسانی ہوئی۔ یہ جنگ پاکستانی افواج نے تن تنہا لڑ کر جیتی ہے اور یہ ایک عظیم قربانی ہے۔ چوہدری سرور نے اپنے دورہ برسلز کے دوران یورپین پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس حاصل کرنے والے ممالک میں سے پاکستان واحد ملک ہے، جو تمام کنونشنز پر عملدرآمد کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے حکومت نے وفاقی اور صوبائی سطح پر عملدرآمد کے لیے خصوصی سیل بنایا ہے، تاکہ ای یو کی جانب سے آنے والے ہر سوال کا فوری جواب دیا جا سکے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان تجارتی مراعات کی فراہمی سے پاکستان کو ہی نہیں بلکہ یورپ کو بھی فائدہ پہنچا ہے۔ کنونشنز پر سوالات آتے رہتے ہیں اور حکومت پاکستان اس کا جواب بھی دیتی رہتی ہے۔ چوہدری سرور نے مزید کہا کہ پاکستان معاشی طور پر ترقی کر رہا ہے۔ اس کا اظہار ڈالر کی قیمت میں اضافے سے درآمدات میں روپے کی شکل میں ہو رہا ہے، ڈالر کی شکل میں نہیں۔ گورنر پنجاب جی ایس پی پلس پر جائزے کے حوالے سے مسلسل ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ دوسروں کے علاوہ رکن یورپین پارلیمنٹ واجد خان اور کشمیر پیس فورم کے چوہدری نصیر اور پرویز ملک بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 830873

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830873/دہشتگردی-کیخلاف-جنگ-پاکستانی-افواج-نے-تن-تنہا-لڑ-کر-جیتی-ہے-چوہدری-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org