QR CodeQR Code

او آئی سی کشمیر پر اجلاس نہیں بلاتا تو پاکستان کو اس مردہ فورم سے نکل جانا چاہیے، احسن اقبال

5 Dec 2019 10:30

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج چار ماہ ہو گئے بھارت کی جانب سے کشمیر میں کرفیو نافذ کیے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم کیا جا رہا ہے، ہم کشمیر کو اپنی شہہ رگ کہتے ہیں لیکن وہاں کشمیریوں کا جینا حرام کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال نے مسئلہ کشمیر پر حکومت سے سفارتی ایمرجنسی کے اعلان کا مطالبہ کر دیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج چار ماہ ہو گئے بھارت کی جانب سے کشمیر میں کرفیو نافذ کیے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم کیا جا رہا ہے، ہم کشمیر کو اپنی شہہ رگ کہتے ہیں لیکن وہاں کشمیریوں کا جینا حرام کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے، آج 120 دن گزرنے کے باوجود دنیا نے کشمیر کو نظر انداز کیا ہوا ہے، وزیراعظم ایوان کو بتائیں کہ کشمیر پر کیا اقدامات کیے گئے ہیں اور ہمارے کتنے وزیر دنیا میں کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت پر دباؤ کیوں نہیں ڈال رہے؟ حکومت فوری طور پر سفارتی ایمرجنسی کا آغاز کرے۔ احسن اقبال نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ حکومت پاکستان کشمیر کو نظرانداز کر رہی ہے، اسلامی دنیا کا واحد ایٹمی ملک کیوں بے بس ہے؟ اگر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) معاملے پر اجلاس نہیں بلاتا تو پاکستان کو اس مردہ فورم سے نکل جانا چاہیے۔
 


خبر کا کوڈ: 830876

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830876/او-آئی-سی-کشمیر-پر-اجلاس-نہیں-بلاتا-پاکستان-کو-اس-مردہ-فورم-سے-نکل-جانا-چاہیے-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org