0
Thursday 5 Dec 2019 22:10

پیر غلام رسول اویسی جے یو پی میں دوبارہ شامل ہو گئے

پیر غلام رسول اویسی جے یو پی میں دوبارہ شامل ہو گئے
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان ابوالخیر گروپ کے چیف آرگنائزر پیر غلام رسول اویسی نے جے یو پی کے سربراہ قائد اہلسنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی سے ملاقات کی اور ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان نیازی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی، جس کے بعد انہیں پارٹی کا مرکزی سینیر نائب صدر مقرر کر دیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد حسین چشتی، پیر اختر رسول قادری، صاحبزادہ عقیل حیدر نقوی، حسن منصور اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

غلام رسول اویسی نے کہا کہ کچھ لوگ قیادت کی خواہش میں اہلسنت کو تقسیم کرنے کا باعث بن رہے ہیں، محض کاغذی کارروائیوں اور ایک آستانے کی بنیاد پر جمعیت علمائے پاکستان کو نہیں چلایا جا سکتا، اس لئے انہوں نے پیر معصوم نقوی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جے یو پی نیازی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اہل سنت کو آزاد سیاست کرنے کی ضرورت ہے، کسی کا دم چھلہ بنیں گے تو اپنی شناخت کھو دیں گے، اہلسنت کو نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی کے تحفظ پر متحد کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 830887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش