QR CodeQR Code

دربار بی بی پاکدامنؒ کی تزئین وآرائش کا کیس، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری اوقاف پیش نہ ہوئے

5 Dec 2019 11:35

عدالت نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری اوقاف پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں افسران کو 9 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ دونوں افسران عدالتی احکامات کو نظرانداز کر رہے ہیں، آئندہ سماعت پر پیش ہو کر وضاحت دیں کہ ایسا کیوں کیا جا رہا ہے۔ ہائیکورٹ نے آرکیٹیکچر نیئر علی دادا کو بھی جواب داخل کرنے کی اجازت دے دی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں دربار حضرت بی بی پاکدامنؒ کی تزئین وآرائش کیلئے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم کے باوجود سیکرٹری اوقاف لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے نہ ہی چیف سیکرٹری پنجاب نےرپورٹ پیش کی۔ عدالت نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری اوقاف پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  دونوں افسران کو 9 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ دونوں افسران عدالتی احکامات کو نظرانداز کر رہے ہیں، آئندہ سماعت پر پیش ہو کر وضاحت دیں کہ ایسا کیوں کیا جا رہا ہے۔

ہائیکورٹ نے آرکیٹیکچر نیئر علی دادا کو بھی جواب داخل کرنے کی اجازت دے دی۔ ہائیکورٹ نے اس متفرق درخواست پر مزید سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت میں دوران سماعت سیکرٹری پلاننگ پیش ہوئے تاہم وہ فنڈز جاری کرنے کی بابت تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری پلاننگ کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ تاریخ پر مکمل تیاری کیساتھ پیش ہوں۔
 


خبر کا کوڈ: 830890

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830890/دربار-بی-پاکدامن-کی-تزئین-وا-رائش-کا-کیس-چیف-سیکرٹری-اور-اوقاف-پیش-نہ-ہوئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org