0
Thursday 5 Dec 2019 11:38

پارلیمنٹ حملہ کیس، وزیراعظم کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر

پارلیمنٹ حملہ کیس، وزیراعظم کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر کردیا گیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی، اس دوران عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر کر دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ کئی ملزمان ہیں جنہوں نے عمران خان سے پہلے بریت کی درخواستیں دیں جبکہ کئی ملزمان کی عدم حاضری پر تو ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے لہذا ممکن نہیں کہ دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں کو چھوڑ کر عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سنائیں، یہ سینکڑوں کارکنوں سے متعلق کیس ہے، زیادہ کارکنان کی پیروی فیصل چوہدری کر رہے ہیں۔
 
واضح رہے کہ 2014 میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے اس وقت کی حکومت کے خلاف دھرنے دیئے تھے۔ اس دوران مشتعل ہجوم نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر دھاوا بولا تھا۔ ان مقدمات میں صدرمملکت عارف علوی بھی نامزد ہیں۔
خبر کا کوڈ : 830891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش