0
Thursday 5 Dec 2019 11:40

راولپنڈی، امتیاز عرف تاجی کھوکھر ساتھیوں سمیت گرفتار

راولپنڈی، امتیاز عرف تاجی کھوکھر ساتھیوں سمیت گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ریٹائرڈ صوبیدار کی شکایت پر راولپنڈی پولیس نے امتیاز عرف تاجی کھوکھر کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم تاجی کھوکھر پی پی پی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا چچا اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نواز کھوکھر کا چھوٹے بھائی ہے۔ ایس پی پوٹھوہار سید علی کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایم فور رائفل، ٹرپل ٹو گن، ایس ایم جی، پستول، 23 میگزین اور 665 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ایس پی نے بتایا ہے کہ تاجی کھوکھر نے ریٹائرڈ صوبیدار کی زمین پر قبضے کی کوشش کی تھی جس کے حوالے سے ایف آئی آر درج ہے۔ ایس پی سید علی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم 15 دیگر سنگین نوعیت کے دیگر مقدمات میں بھی نامزد ملزم ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف درج دیگر مقدمات میں قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلہ، قبضہ اور اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے کے الزامات ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 830893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش