0
Thursday 5 Dec 2019 13:18

لاہور سمیت پنجاب کے 5 کالجز میں پرنسپلز تعینات

لاہور سمیت پنجاب کے 5 کالجز میں پرنسپلز تعینات
اسلام ٹائمز۔ محکمہ ہائرایجوکیشن نے پنجاب کے 5 سرکاری کالجز میں پرنسپلز تعینات کر دیئے ہیں۔ ڈاکٹر زاہد عزیز خان کو پرنسپل خواجہ رفیق شہید کالج لاہور کا پرنسپل تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹرعارف محمود کو گورنمنٹ کالج فار بوائز گلبرک لاہور میں پرنسپل لگایا گیا ہے۔ ادھر شاہد حمید جنجوعہ کو پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ کالج راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ  اللہ دتہ انور کو پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج ملتان کینٹ اور رانا محمد مسعود اختر کو پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ کالج مظفر گڑھ تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پرنسپلز کی تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ کی جانب سے تعینات ہونیوالے پرنسپلز کو فوری طور پر اپنی تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 830928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش