0
Thursday 5 Dec 2019 17:24

ڈیجیٹل دنیا میں جعلی خبروں کی روک تھام کسی چیلنج سے کم نہیں، عارف علوی

ڈیجیٹل دنیا میں جعلی خبروں کی روک تھام کسی چیلنج سے کم نہیں، عارف علوی
اسلام ٹائمز۔  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور میں ایڈ ایشیاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے اخبارات خبروں کی بجائے آراء پر مبنی ہوتے ہیں، کیونکہ خبریں تو ٹیلی وژن جاری کرتا ہے، کسی بھی شعبہ میں رقم کی واپسی کی ضمانت ضروری ہے، آج کے دور میں مختلف قسم کے ذرائع ابلاغ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر دی جانے والی بعض معلومات درست نہیں ہوتیں، اشتہارات میں درست معلومات دی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی انتخابات میں سوشل میڈیا پر 80 فیصد جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ آج کی دنیا میں ایڈورٹائزنگ رابطوں کا ایک مجموعہ ہے، ڈیجیٹل دنیا میں جعلی خبروں کی روک تھام کسی چیلنج سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سیاحوں کیلئے محفوظ اور پرکشش ملک ہے، توقع ہے کہ غیر ملکی مندوبین واپس جا کر پاکستانی سفیر کا کردار ادا کریں گے، دنیا بھر سے آئے غیر ملکی مندوبین کا پاکستان میں خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کے شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں شریک مندوبین لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر ضرور کریں۔
خبر کا کوڈ : 830955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش