0
Thursday 5 Dec 2019 18:58

گلگت، ماحولیاتی آلودگی کے تحفظ اور آگاہی کیلئے واک کا اہتمام

گلگت، ماحولیاتی آلودگی کے تحفظ اور آگاہی کیلئے واک کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تحفظ ماحولیات گلگت بلتستان اور انجمن تاجران پی آئی اے روڈ کے زیر اہتمام ماحول کے تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی سے آگاہی کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں محکمہ ماحولیات کے ڈائریکٹر منور حسین اور صدر انجمن تاجران آٹو پارٹس و مکینکل انجیئرنگ کمیل عباس، جنرل سیکریٹری ارباب حسین سمیت ورکشاپ مالکان کے افراد آٹو پارٹس مالکان اور دکانداروں نے شرکت کی۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران آٹو پارٹس و مکینکل انجیئرنگ انجینئر کمیل عباس نے کہا کہ پہلی مرتبہ اس قسم کی ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا مقصد عوام، ورکشاپ مالکان اور ورکروں کو یہ شعور دینا ہے کہ وہ ٹائر نہ جلائیں، کیونکہ یہ ماحول کے لیے انتہائی نقصاندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹائر جلانے یا آئل جلانے اور جنریٹر سے نکلنے والے دھواں سے سانس کی بیماریاں جنم لیتی ہیں، کینسر جیسے موذی امراض کی وجہ بن رہے ہیں، جب تک ہم خود اپنے ماحول کے تحفظ کے لئے کام نہیں کرینگے تب تک ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا ممکن نہیں ہے۔ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات منور حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ مالکان اور ورکروں کو ماسک دیئے جائینگے تاکہ آلودگی سے بچا جا سکے۔ ورکشاپ میں کام کرنے والے مزدور اور ہنر مند اپنی صحت کی حفاظت کیلئے ماسک، دستانے اور وردی کا استعمال کریں، ساتھ ہی گاڑی میں استعمال ہونے والے آئل فلٹرز کو جلانے سے اجتناب کریں۔
خبر کا کوڈ : 830963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش