QR CodeQR Code

جن وزیروں کو ٹماٹر اور مٹر کے نرخ معلوم نہیں وہ مسائل کیا حل کریں گے، وزیر اطلاعات سندھ

5 Dec 2019 19:57

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت پر تنقید کرنے والے روزانہ ویکسین کی باتیں کرتے ہیں، پنجاب کی اسپیشل برانچ کی جانب سے خبر آئی ہے، پنجاب کے 83 فیصد اسپتالوں میں اینٹی ریبیز ویکسین نہیں ہے، ویکسین کی قلت پورے ملک میں تھی، وفاقی حکومت کو غریب کی کوئی پرواہ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ جن وزیروں کو ٹماٹر اور مٹر کے نرخ معلوم نہیں وہ مسائل کیا حل کریں گے، ویکسینز کی قلت پورے ملک میں ہے، سندھ میں ویکسین جہاں موجود ہیں وہاں کی تفصیلات ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پر تنقید کرنے والے روزانہ ویکسین کی باتیں کرتے ہیں، پنجاب کی اسپیشل برانچ کی جانب سے خبر آئی ہے، پنجاب کے 83 فیصد اسپتالوں میں اینٹی ریبیز ویکسین نہیں ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں ویکسین جہاں موجود ہیں وہاں کی تفصیلات ہیں، ویکسین کی قلت پورے ملک میں تھی، وفاقی حکومت کو غریب کی کوئی پرواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں 5 آئی جیز بدل گئے، 4 سیکریٹری بدل دیئے گئے، وزیراعظم خود کہتے ہیں پاکستان کا بہترین آئی جی پنجاب میں لگایا، ریکارڈ دیکھیں تو وزیراعظم ہر بار یہی کہتے ہیں پنجاب کا اچھا آئی جی لگایا۔ سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ بزدار نے کمال کردیا، اگر بزدار نے کمال کردیا تو اتنی تبدیلیوں کی کیا ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 830974

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830974/جن-وزیروں-کو-ٹماٹر-اور-مٹر-کے-نرخ-معلوم-نہیں-وہ-مسائل-کیا-حل-کریں-گے-وزیر-اطلاعات-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org