0
Thursday 5 Dec 2019 21:01

حکومت کسی سرکاری ملازم کو فارغ نہیں کر رہی، وزیر خزانہ کے پی کے

حکومت کسی سرکاری ملازم کو فارغ نہیں کر رہی، وزیر خزانہ کے پی کے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ کی افواہوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا، ملازمین خاطر جمع رکھیں۔ اس سلسلہ میں صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ بعض حلقوں کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں، حکومت نے اس سلسلے میں قطعی ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا بلکہ ملازمین کو بہتر کارکردگی کی بنیاد پر مزید مراعات دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کے تمام جائز مطالبات پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، آئندہ بجٹ میں ملازمین سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے آل سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے موقع پر یہ یقین دہانی کرائی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ افواہیں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، حکومت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے ملازمین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کارکردگی سرکاری ملازمین کی کارکردگی سے مشروط ہے، لہٰذا سرکاری ملازمین افواہوں پر دھیان دینے کی بجائے اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور سرکاری امور کی انجام دہی احسن طریقے سے ادا کرنے پر بھر پور توجہ مرکوز کریں۔ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے اور آئندہ بجٹ میں ملازمین سے کئے گئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ وفد نے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کو ان کے مسائل اور مطالبات سے آگاہی حاصل کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے کا عزم بھی ظاہر کیا۔
خبر کا کوڈ : 830984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش