0
Thursday 5 Dec 2019 21:19

ہم سیاسی تاریخ کے شفاف ترین حکمران ہیں، عثمان بزدار

ہم سیاسی تاریخ کے شفاف ترین حکمران ہیں، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دعویٰ کیا ہے کہ ماضی کی لوٹ مار کا دور آئندہ پھر کبھی واپس نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو لوٹنے والے عناصر قوم کے مجرم ہیں۔ انہوں نے لاہور سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت ملکی سیاسی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے۔ انہوں ںے کہا کہ حکومت کی شفافیت کا اعتراف ہر سطح پر کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کبھی ذاتی مفاد کی سیاست نہیں کی اور نہ آئندہ کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ الزام عائد کیا کہ سابقہ ادوار میں کرپشن کا دور دورہ تھا اور انہی کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کو درست سمت میں ڈال دیا ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ ہماری جدوجہد پاکستان کو سدھارنے اور عوام کو خوشحال کرنے کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر قدم وطن عزیز کی بہتری کے لیے اٹھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تبدیلی سے خوفزدہ عناصر حکومت کے خلاف بے سود پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 830990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش