QR CodeQR Code

2020ء، وزارت داخلہ نے تعطیلات کی تفصیل جاری کر دی

5 Dec 2019 21:57

کلینڈر کے مطابق سال 2020ء میں 14 چھٹیاں ہوں گی، پہلی تعطیل یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری بروز بدھ ہو گی، جس کے بعد 23 مارچ  بروز پیر یوم پاکستان کی چُھٹی، پھر تیسری تعطیل یکم مئی بروز جمعہ یوم مزدور، پھر ممکنہ طور پر عیدالفطر کی 3 تعطیلات 24، 25، 26 مئی بالترتیب اتوار، پیر منگل کو ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے سال 2020ء کے لئے عام تعطیلات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کلینڈر میں تہواروں سمیت دیگر چھٹیوں کی تفصیلات درج ہیں۔ کلینڈر کے مطابق سال 2020ء میں 14 چھٹیاں ہوں گی، پہلی تعطیل یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری بروز بدھ ہو گی، جس کے بعد 23 مارچ  بروز پیر یوم پاکستان کی چُھٹی، پھر تیسری تعطیل یکم مئی بروز جمعہ یوم مزدور، پھر ممکنہ طور پر عیدالفطر کی 3 تعطیلات 24، 25، 26 مئی بالترتیب اتوار، پیر منگل کو ہوں گی۔ عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 31 جولائی، یکم اور 2 اگست بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار جب کہ جشن آزادی کی تعطیل  14 اگست بروز جمعہ کو ہو گی۔ عاشورہ محرم کی چھٹیاں 29 اور 30 ستمبر بروز منگل اور بدھ کو ہوں گی، عید میلاد النّبی کی چھٹی 29 اکتوبر بروز جمعرات منائی جائے گی۔ قائداعظم کا یوم پیدائش 25 دسمبر بروز جمعہ کو منایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 830998

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830998/2020ء-وزارت-داخلہ-نے-تعطیلات-کی-تفصیل-جاری-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org