0
Thursday 5 Dec 2019 22:56

ضلع کرم کے قباد شاہ خیل قبائل کا سید شجاعت حسین کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

ضلع کرم کے قباد شاہ خیل قبائل کا سید شجاعت حسین کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے قباد شاہ خیل قبائل نے مطالبہ کیا ہے کہ سید شجاعت حسین کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور عدالتی احکامات نہ ماننے اور ملزمان کے ساتھ تعاون پر ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔ پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے قباد شاہ خیل قبائل کے عمائدین سید رضا حسین، ڈاکٹر سید حسین جان، قاضی سید نعیم، سید اخلاق حسین، ماسٹر سید نظیر حسین، سید ماہر حسین اور دیگر عمائدین نے کہا کہ سولہ دسمبر 2016 کو سڑک کے اوپر پل بنانے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں سید شجاعت حسین جاں بحق اور سید احمد علی شاہ زخمی ہوگیا تھا، پشاور ہائی کورٹ نے ملزمان نور حسین اور حشمت علی کی گرفتاری کا حکم دیدیا ہے، مگر ایس ایچ او کی ملی بھگت سے طویل عرصے سے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جارہا ہے، جس سے عوام بے چینی اور مایوسی کا شکار ہیں اور لوگوں میں اشتعال پایا جاتا ہے۔ عمائدین نے کہا کہ بار بار عدالت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے گرفتاری کے احکامات کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ عمائدین نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، انہیں قرار واقعی سزا دی جائے اور غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کیا جائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاتاخیر ہمارے مطالبات پر عمل کرکے دو اقوام کو تصادم سے بچایا جائے، اگر مطالبات پر عمل نہ کیا گیا اور انصاف فراہم نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 831013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش